آئی جی سندھ رفعت مختار کا تعارفی اجلاس، 6 سینئر افسران کی عدم شرکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی جی سندھ رفعت مختار کا تعارفی اجلاس، 6 سینئر افسران کی عدم شرکت
آئی جی سندھ رفعت مختار کا تعارفی اجلاس، 6 سینئر افسران کی عدم شرکت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آئی جی سندھ رفعت مختار کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں 6 سینئر افسران شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ رفعت مختار پولیس ہیڈ آفس پہنچے تو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس، مظفر شیخ اور فرحت جونیجو اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو، منیر شیخ اور قادر قیوم بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

نئے آئی جی سندھ رفعت مختار سندھ میں گریڈ 21 کے تمام 7 افسران سے جونیئر ہیں، گریڈ 21 کے افسر رفعت مختار کا تعلق پولیس سروس کے 24 ویں کامن سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس میں صرف ایک افسر خادم حسین رند بلوچ نئے آئی جی رفعت مختار کے گروپ سے ہیں، خادم حسین رند بلوچ بھی رفعت مختار سے ایک نمبر اوپر ہیں۔

19 ویں کامن کے اعلیٰ ترین افسر عمران یعقوب منہاس اور مظفر شیخ ایڈیشنل آئی جی ہیں، ایڈیشنل آئی جی فرحت جونیجو 21 ویں کامن جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو 22 ویں کامن سے ہیں۔

مزید پڑھیں:نگران حکومت کا بجلی کے نظام میں بڑے پیمانے تبدیلی کا فیصلہ

ایڈیشنل آئی جی منیر شیخ 23 ویں کامن سے ہیں، ایڈیشنل آئی جی قادر قیوم بھی رفعت مختار سے سینئر پولیس افسر ہیں۔

Related Posts