عمر کوٹ میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کر لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمر کوٹ میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کر لی
عمر کوٹ میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کر لی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عمرکوٹ: پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی نائب صدر اور سندھ اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ سیشن عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

ضمانت کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میں تیز گام ٹرین حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کے لیے کنری گیا۔

سینئر رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور، ایس ایس پی اعجاز شیخ اور دیگر نے مجھ پر حملہ کروایا۔  پولیس نے میری ایف آئی آر درج نہیں کی جس پر مجھے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میرے مخالفین کے خلاف کیس درج کر لیا گیا۔ میں لاڑکانا، نواب شاہ، دادو اور سیہون سمیت سندھ بھر میں گھوما پھرا ہوں، لیکن مجھ پر کسی اور علاقے میں کبھی حملہ نہیں ہوا۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ سندھ میں حزبِ اختلاف رہنماؤں کے لیے کوئی نو گو ایریاز نہ بنائیں۔ اگر یہ روایت قائم ہو گئی تو اس سے کسی کا بھلا نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف سندھ کے عوام کے حق میں آواز اٹھاتی رہے گی اور ہماری آواز کو کبھی دبایا نہیں جاسکتا کیونکہ ہم عدل و انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ وکلا ٹیم کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ پہنچے کنری تھانہ پر اغوا کی ایف آئی آر میں حلیم عادل شیخ نے ضمانت کرالی۔

عدالت نے 4 روز قبل  1 لاکھ روپے کے عوض حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کر لی۔ ان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر، ایڈووکیٹ شاہد سومرو، علی ناصر  اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: حلیم عادل شیخ حملہ کیس میں نامزد ملزم خود ہی منصف بن گئے

Related Posts