اسلام آباد، سینیٹر اعظم سواتی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اعظم سواتی کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ،ایف آئی اے فرانزک رپورٹ آگئی
اعظم سواتی کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ،ایف آئی اے فرانزک رپورٹ آگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عدالت نے تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ اقتدار میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے آج صبح گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے عدالت سے اعظم سواتی کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف کوئٹہ کے کچلاک تھانے میں عزیز الرحمان نامی شہری کی مدعیت میں پاک فوج اور عسکری قیادت کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی تقریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی چینلز پر پابندی عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی کی تقریر نشر کی گئی تو ذمہ دار ٹی وی چینل کا لائسنس منسوخ کردیں گے۔

Related Posts