6 ماہ میں سی فوڈ کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ہوا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سی فوڈ کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیرِ برائے میری ٹائم افیئرز سید فیصل سبزواری کے مطابق 6 مہینوں میں سی فوڈ کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے، اضافے کی اہم وجہ سمندری جھینگوں کی سعودی عرب برآمد رہی۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ جھینگوں کی فارمنگ زرمبادلہ کی کمائی کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پالیسی فریم ورک دے دیا ہے۔ محکمہ قانون اسے دیکھ رہا ہے۔ جھینگا عالمی منڈی میں زیادہ قیمت حاصل کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عوام کیلئے بُری خبر، پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ پالیسی فریم ورک سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار اور ایکسپورٹس بڑھانے کا اچھا ذریعہ ہوگا۔

دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے تجارتی اعدادوشمار کے مطابق ملکی برآمدات میں 7.16 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا جنوری 7 ماہ کے عرصے میں ملکی برآمدات 7.16 فیصد کمی سے 16 ارب 46 کروڑ ڈالرز رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر کی نسبت جنوری میں ملکی برآمدات 4.31 فیصد کمی سے 2 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہیں۔ جنوری 2022 کے مقابلے گزشتہ ماہ برآمدات میں 15.42 فیصد کمی آئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران درآمدات کا حجم 22.53 فیصد کمی سے 36 ارب 10 کروڑ ڈالرز رہا۔

Related Posts