عوام کیلئے بُری خبر، پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: مہنگائی سے پریشان عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاری ہورہی ہے جس میں پیٹرول 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کررہی ہے۔ جنوری کے آخر میں ہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے کے بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی ہیکرز کی نیشنل گرڈ پاور کو ہیک کرنے کی کوشش

جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 249 روپے 80 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔ اسی طرح مٹی کا تیل 189 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 187 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔

دوسری جانب اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے، 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 703 روپے 24 پیسے مہنگا ہوگیا، ایل پی جی کی نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے فی کلو جبکہ 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 114 روپے مقرر کردی گئی۔

Related Posts