اسٹیٹ بینک نے صحت کی سہولیات کیلئے ری فنانس سہولت کا دائرہ کار بڑھا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیٹ بینک اسلامی فنانس کو فروغ دینے والا بہترین مرکزی بینک قرار
اسٹیٹ بینک اسلامی فنانس کو فروغ دینے والا بہترین مرکزی بینک قرار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :17 مارچ 2020ء کو اسٹیٹ بینک نے اسپتالوں اور شعبہ صحت کو خدمات کی فراہمی میں مدد دینے کیلئے ’ری فنانس فیسلٹی ٹو کمباٹ کورونا‘کےنام سے ایک ری فنانس اسکیم متعارف کرائی۔

اس اسکیم کے تحت بینک کورونا سے براہ راست مقابلے میں شعبہ صحت کی استعداد کاری بڑھانے اور اس کی معاونت کی خاطر اسپتالوں اور طبی مراکز کو طبی آلات کی خریداری اور آئیسولیشن وارڈز کے قیام کے لیے 5سال کی مدت کے لیے 3 فیصد کی صارف شرح پر رعایتی قرضے مہیا کررہے ہیں ۔

اسکیم کے آغاز سے 2 جولائی 2020ء تک اسپتالوں اور دیگر اہل اداروں کو کووڈ 19 سے مقابلے میں مدد دینے کے لیے 6.4 ارب روپے کے رعایتی قرضوں کی منظوری دی جاچکی ہے۔

حوصلہ افزا ردعمل اور ملک میں صحت کی سہولتوں کی تیاری میں مدد کے امکانات کے پیش نظر اسٹیٹ بینک نے اب اس ری فنانس سہولت کے دائرہ کار میں مزید توسیع کردی ہے۔

اب اس اسکیم کے تحت حفاظتی لباس اور سازوسامان بشمول ماسک ، لباس ، ٹیسٹنگ کٹس ، اسپتال کے بستر ، وینٹی لیٹروں وغیرہ کے تیار کنندگان کو آر ایف سی سی کے تحت مالی اعانت حاصل کرنے کی اجازت دے جارہی ہے۔

مزید برآں ملک میں صحت کی عمومی سہولتوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات سے نمٹنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے کورونا کے علاوہ دیگر امراض کےمریضوں کو خدمات فراہم کرنے والے اسپتالوں کو بھی اس سہولت سے استفادے کی اجازت دی ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا اہم فیصلہ، شرح سود میں کمی کرکے 7فیصد مقرر کردی

کم سے کم مقررہ معیارات کو پورا کرنے والے اسپتالوں کے قیام یا موجودہ اسپتالوں میں توسیع کے لیے یہ ری فنانس سہولت دستیاب ہوگی۔

اس اسکیم کے تحت نئے اسپتالوں کے قیام کے لیے متعلقہ سنگ میل عبور کرنے پر بینکوں کی جانب سے رقوم جاری کی جائیں گی۔

Related Posts