9بینکوں پر سائبر حملوں اور رقوم کی چوری کی خبربے بنیاد ہے۔اسٹیٹ بینک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

9بینکس پر سائبر حملوں اور رقوم کی چوری کی خبربے بنیاد ہے۔اسٹیٹ بینک
9بینکس پر سائبر حملوں اور رقوم کی چوری کی خبربے بنیاد ہے۔اسٹیٹ بینک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک کے 9 بینکس پر سائبر حملوں اور رقوم اور ڈیٹا کی چوری کی خبر بے بنیاد اور غلط ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے صارفین اور عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بینکنگ سسٹم مکمل طور پر محفوظ ہے، نیشنل بینک کے علاوہ کسی دوسرے بینک پر سائبر حملے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:

چینی کی قیمت  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاک قازقستان دو طرفہ تجارت میں تین گنا اضافہ ہوا، ناصر حیات مگوں

حال ہی میں نیشنل بینک کے نظام پر سائبر حملے کے بعد ملک بھر میں افواہیں پھیلنے لگیں، سوشل میڈیا پر پاکستان کے 9 بینکوں پر بڑے سائبر حملے کی بے بنیاد افواہ نے عوام کو پریشان کردیا۔بے بنیاد خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ بڑے پیمانے پر رقوم چوری ہوئیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایسی تمام تر اطلاعات کو بے بنیاد اور جعلی قرار دیتے ہوئے صارفین اور عوام کو پیغام دیا کہ بینکنگ سسٹم پر سائبر حملے نہیں ہوئے۔سائبر حملوں اور ڈیٹا چوری سے متعلق اطلاعات غلط ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سائبر حملوں کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ترجمان سے منسوب کرکے پھیلایا جانے والا تمام تر مواد اور خبریں جعلی ہیں۔ نیشنل بینک آف پاکستان کے سوا کسی بینک پر سائبر حملہ نہیں ہوا۔ ایسی اطلاعات کی تردید کرتے ہیں۔ 

عوام کو پریشانی سے بچانے کیلئے اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا کہ مرکزی بینک صورتحال کی گہرائی سے نگرانی کررہا ہے اور سائبر حملوں، ڈیٹا یا رقوم کی چوری سے متعلق تمام اطلاعات اسٹیٹ بینک کے آفیشل ابلاغی ذرائع سے جاری کی جائیں گی۔

Related Posts