سعودی عرب میں افسوسناک واقعہ، 3بچے ڈوب کر جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب میں افسوسناک واقعہ، 3بچے ڈوب کر جاں بحق
سعودی عرب میں افسوسناک واقعہ، 3بچے ڈوب کر جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریاض: سعودی عرب میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب القصیم کی وادی ابو رمث میں تین بچے پانی میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپور ٹ کے مطابق القصیم میں سول ڈیفنس کے عملے نے کارروائی کر کے تینوں بچوں کی نعشیں نکال لیں۔

اپنے ٹویٹر اکانٹ پر سعودی سول ڈیفنس نے بتایا کہ بچوں کے والدین کی گاڑی تیز رفتاری سے سیلاب سے گزر رہی تھی۔اس المناک واقعہ نے سعودیوں کو غمزدہ کردیا۔

سول ڈیفنس نے بارشوں کے موسم میں شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ محکمہ کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی کہ طوفانی ندیوں میں بیٹھنے یا انہیں عبور کرنے کا خطرہ مول نہ لیں۔

پانی کے تالابوں کے قریب مت جائیے۔ سفر کرتے ہوئے مرکزی راستوں کا انتخاب کریں۔ ندیوں کو عبور کرنے کی کوشش مت کریں۔

مزید پڑھیں:سوڈان، فوج، پیرا ملٹری فورسز میں شدید لڑائی، ہلاکتیں 97 ہوگئیں

یقینی بنائیں کے پانی والے مقامات پر بچے نہ جائیں۔ پانی کے اطراف کے علاقوں میں کھیلنے سے گریز کیا جائے۔ بارش کے کھڑے پانے میں تیرنے اور نہانے کا خطرہ بھی مول مت لیں۔

Related Posts