سوڈان، فوج، پیرا ملٹری فورسز میں شدید لڑائی، ہلاکتیں 97 ہوگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوڈان، فوج، پیرا ملٹری فورسز میں شدید لڑائی، ہلاکتیں 97 ہوگئیں
سوڈان، فوج، پیرا ملٹری فورسز میں شدید لڑائی، ہلاکتیں 97 ہوگئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

خرطوم: سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز میں جھڑپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 97 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈانی ڈاکٹرز یونین نے کہا ہے کہ سوڈان میں جھڑپوں میں اب تک 97 شہری ہلاک اور 365 زخمی ہوئے۔

سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری فورس آر ایس ایف میں جھڑپیں دو روز سے جاری ہیں۔ واضح رہے کہ خرطوم میں اقتدار کے لیے 2 سال سے آرمی اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان رسا کشی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس، سوڈان میں جنگ بندی کا مطالبہ

2021 میں فوجی بغاوت کے بعد اقتدار پر قبضہ کرنے والی سوڈانی فوج کے خلاف 2 روز قبل پیرا ملٹری فورسز نے بغاوت کی تھی اُس کے بعد سے حالات کشیدگی اختیار کرگئے۔

Related Posts