طالبان حکومت کی کامیابی، روس میں افغان سفارتکار کی تعیناتی منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ولادی میر حکومت نے روس میں افغان سفارتکار کی تعیناتی منظور کر لی
ولادی میر حکومت نے روس میں افغان سفارتکار کی تعیناتی منظور کر لی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 طالبان حکومت نے خارجہ محاذ پر کامیابی حاصل کر لی، روس کی ولادی میر پیوٹن حکومت نے دارالحکومت ماسکو میں افغان سفارتکار کی تعیناتی منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خارجہ محاذ پر طالبان حکومت نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے روس میں ایک سفارتکار کی تقرری کی اجازت حاصل کی۔ طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ جمال غاروال کو ماسکو میں افغان ناظم الامور کے عہدے پر ذمہ داری نبھانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ہندو انتہا پسندی، بھارت کی 4 ریاستوں میں مسلمانوں پر حملے، ایک شخص ہلاک

افغان دارالحکومت کابل میں طالبان وزارتِ خارجہ نے سفارت کار کی تعیناتی منظور کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو میں افغان سفارت خانے کا انتظام طالبان کے سفارتی نمائندے کے حوالے کیا گیا ہے۔ تعیناتی کی منظوری روسی وزیر خارجہ نے دی۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے طالبان سفارت کار جمال غاروال کی تقرری کی منظوری دی جس کے بعد عالمی برادری میں روس وہ پہلا ملک ہوگا جہاں طالبان حکومت اپنے کسی سفارت کار کو تعینات کرے گی۔

اگست 2021 میں کابل پر افغان طالبان کے قبضے کے بعد سے ملک کو معاشی و خارجہ محاذوں پر پسپائی کا سامنا ہے۔ پاکستان اور چین سمیت ہمسایہ ممالک میں بھی طالبان حکومت کا کوئی سفارت کار تعینات نہیں ہوسکا۔ افغانستان عالمی برادری میں تنہا رہ گیا تھا۔ 

Related Posts