خیبر پختونخوا کا 923 ارب کا ٹیکس فری بجٹ آج پیش کیا جائیگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور :آئندہ مالی سال 21-2020کیلئے خیبر پختونخوا کا 923 ارب روپے بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کو بجٹ اجلاس کے لئے آج سہ پہر تین بجے طلب کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا ایوان میں بجٹ پیش کریں گے۔

صوبائی حکام نے کہا ہے کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے 317 ارب روپے ، تعلیم کے لئے 30 ارب روپے اور صحت کے لئے 24 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیرِ خزانہ نجیب نقی نے آزاد کشمیر اسمبلی میں 1 کھرب 39 ارب کا بجٹ پیش کردیا

وفاق اور پنجاب حکومت کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts