وزیرِ خزانہ نجیب نقی نے آزاد کشمیر اسمبلی میں 1 کھرب 39 ارب کا بجٹ پیش کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ خزانہ نجیب نقی نے آزاد کشمیر اسمبلی میں 1 کھرب 39 ارب کا بجٹ پیش کردیا
وزیرِ خزانہ نجیب نقی نے آزاد کشمیر اسمبلی میں 1 کھرب 39 ارب کا بجٹ پیش کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے وزیرِ خزانہ نجیب نقی نے آزاد کشمیر اسمبلی میں آج 1 کھرب ساڑھے 39 ارب کا بجٹ پیش کردیا جس میں کوئی نئے ٹیکسز عائد نہیں کیے گئے۔

آزاد کشمیر اسمبلی میں پیش کیے گئے ٹیکس فری بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کیلئے ساڑھے 24 ارب جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے سوا کھرب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن جوں کی توں رہیں گی۔ تنخواہوں اور پنشن میں کوئی اضافہ نہ کیا جاسکا۔

ٹیکس فری بجٹ میں ریاستی آمدنی تخمینے کے مطابق 1 کھرب ساڑھے 13 ارب روپے ہوگی جبکہ ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ہدف ساڑھے 28 کروڑ مقرر ہے۔ ملک بھر میں جاری مہلک کورونا وائرس کے حملے  اور آفات سے بچاؤ کیلئے بجٹ میں 1 ارب سوا 12 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مڈل اور ثانوی تعلیم کیلئے بجٹ میں 1 ارب ساڑھے 97 کروڑ کی رقم رکھی گئی ہے، زراعت و حیوانات 38 کروڑ 20 لاکھ، سیاحت 20 کروڑ، تحفظِ ماحولیات 7 کروڑ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ساڑھے 23 کروڑ جبکہ  برقیات کیلئے1 ارب 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے مالی سال 2020-21ء کا خسارے کا بجٹ پیش کر دیا۔ صوبائی بجٹ کا تخمینہ 1241 ارب روپے رکھا گیا۔ وفاق اور پنجاب کے برعکس سندھ حکومت نے گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سرا ج درانی کی صدارت میں منعقد ہوا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی نے شاہ نے دوران تقریر کہا کہ ان مشکل حالات میں بھی مالی سال 21-2020ءکا بجٹ  پیش کررہا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس موجودہ نظام صحت کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے۔ جس سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ کا 1241ارب کا بجٹ اسمبلی میں پیش

Related Posts