کے ایم سی زمین کی الاٹمنٹ کا کیس، سابق کمشنر کراچی روشن شیخ اور دیگر بری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے ایم سی زمین کی الاٹمنٹ کا کیس، سابق کمشنر کراچی روشن شیخ اور دیگر بری
کے ایم سی زمین کی الاٹمنٹ کا کیس، سابق کمشنر کراچی روشن شیخ اور دیگر بری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی زمین کی الاٹمنٹ کے کیس میں سابق کمشنر کراچی روشن علی شیخ  اور دیگر کو بری قرار دے دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز کے ایم سی زمین کی الاٹمنٹ پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں سابق کمشنر روشن شیخ، فضل الرحمان اور محمد وسیم کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے مطابق تینوں افسران زمین منتقل، الاٹ یا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے معاملے کے ذمہ دار نہیں، روشن شیخ بدعنوانی میں مدد بھی نہیں کر رہے تھے، اختیارات کے ناجائز فائدے سے مالی فوائد بھی حاصل نہیں کیے گئے۔

تفصیلی فیصلے کے مطابق نیب نے خود اعتراف کیا کہ افسران کے خلاف زمین منتقلی کے جرم میں ملوث ہونے کے شواہد دستیاب نہیں، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے ٹرسٹی نے بھی روشن شیخ کو بے گناہ کہا، روشن شیخ کو بے وجہ مقدمے میں گھسیٹا گیا ہے۔

ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ الاٹمنٹ سن 1960ء میں ہوئی جب روشن شیخ پیدا بھی نہ ہوئے تھے اور نیب کی دفعات جن کے تحت کیس کی تفتیش کی جارہی ہے، وہ نافذ العمل نہیں ہوتیں۔

نیب حکام کو عدلات نے ہدایت کی کہ روشن شیخ اور فضل الرحمان سے مزید تحقیقات نہ کی جایئں، جس کے بعد تینوں افسران کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں بری الذمہ قرار دے دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ، ریلوے افسران کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری

Related Posts