سندھ ہائی کورٹ کا اقدام، ریلوے کے اعلیٰ ترین افسران کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh High Court orders demolition of illegal buildings in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:  سندھ ہائی کورٹ نے ریلوے کے اعلیٰ ترین افسران کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج کراچی سندھ ہائی کورٹ نے ڈی ایس ریلوے، جی ایم ریلوے اور ایس ایس پی ریلوے پولیس سمیت دیگر ریلوے پولیس کے افسران کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجوری ہائٹس گلشن اقبال کے تعمیری کام میں خلل ڈالنے کی پاداش میں توہین عدالت کے نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں۔

نوٹسز جاری کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ افسران نے قانونی تقاضوں کو پامال کرتے ہوئے ریلوے پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے غیرقانونی طور پر تجوری ہائٹس کا کام رکوادیا۔ تجوری ہایٹس کے وکیل میاں رضا ربانی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے 23 اکتوبر کے احکامات کو روندا گیا۔

تجوری ہائٹس کے وکیل نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے انتہائی جارحانہ طور پر تجوری ہائیٹس عملے کو بکنگ افس سے بے دخل کیا اور مزدوروں کو گھنٹوں پولیس موبائیل میں بٹھائے رکھا جو غیر قانونی ہے۔عدالت نے توہین عدالت کا نوٹس لیتے ہوئے ریلوے کے اعلیٰ افسران کو پرسوں طلب کرلیا اور تجوری ہائیٹس بلڈر کو ہدایت کی کہ وہ اپنا تعمیراتی کام جاری رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔سندھ ہائی کورٹ 

Related Posts