سابق کپتان رکی پونٹنگ نے آسٹریلین باؤلرز کو بابر اعظم کے خطرے سے خبردار کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Australian skipper

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سڈنی:سابق عظیم آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے بابر اعظم کو خطرہ قرار دیتے ہوئے آسٹریلوی باؤلرز کو خبردار کردیا ہے۔

بابر اعظم اس وقت ٹی20 کے عالمی نمبر ایک اور ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں تیسرے بہترین بلے باز ہیں ،ٹیسٹ کرکٹ میں صرف 35 کی اوسط کے باوجود رکی پونٹنگ نے انہیں ایک بڑا خطرہ قرار دیا ۔

رکی پونٹنگ کاکہنا ہے کہ ہم نے ابھی تک بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین کارکردگی نہیں دیکھی، ان کی کم و بیش 20 ٹیسٹ کھیل کر تقریباً 35 کی اوسط ہے لیکن وہ اس سے بہتر کرکٹر ہیں، ان کا ون ڈے میں ایوریج 54 اور اسٹرائیک ریٹ 90 کا ہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21نومبر سے شروع ہوگا

سابق آسٹریلین کپتان نے بابر اعظم کو بہترین کلاس کا حامل بلے باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت کرکٹر ہیں اور اس سیزن میں بابر ہی وہ بلے باز ہوں گے جن کی بیٹنگ پر میری نظریں سب سے زیادہ مرکوز ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کئی آسٹریلین اور کیوی کرکٹر دیکھے ہیں لیکن بابر کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 21نومبر سے برسبین میں ہوگا اور بابر اعظم آسٹریلیا اے کے خلاف سہ روزہ پریکٹس میچ میں 157 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی فارم کا ثبوت دے چکے ہیں۔

وہ 3 سال قبل آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کا بھی حصہ تھے لیکن انہیں سابق دورے میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا خصوصاً وہ اکثر مواقع پر جوش ہیزل وْڈ کو وکٹ دے بیٹھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :قائم اعظم ٹرافی میں بال ٹمپرنگ،ٹیسٹ کرکٹر احمدشہزادپرجرمانہ عائد

اس موقع پر رکی پونٹنگ نے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کو ٹیسٹ میچوں میں بابر اعظم کی کامیابی کا گْر بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں نئی گیند سے دور رکھا جائے اور جب گیند پرانا ہو جائے گی تو وہ بہت موثر ثابت ہوں گے۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ پاکستان نے انہیں اس سے قبل تیسرے نمبر پر آزمایا لیکن یہ طریقہ کامیاب نہ ہو سکا لہٰذا میرا مشورہ ہوگا کہ انہیں آسٹریلیا میں نئی گیند سے دور رکھیں کیونکہ میرے خیال میں اسی طرح سے آپ ان کی بہترین کارکردگی حاصل کر سکتے ہیں۔

Related Posts