پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21نومبر سے شروع ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

first Test match

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پرتھ :آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21سے 25نومبر تک کھیلا جائیگا ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا ۔دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت اظہر علی کرینگے ،دیگر کھلاڑیوں میں اسد شفیق، بابر اعظم، عابد علی، حارث سہیل، افتخار احمد، امام الحق، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، محمد موسیٰ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں :میچ فکسرز کے ساتھ میدان میں اترتا تھا، کئی بار آفر ہوئی، شعیب اختر کا انکشاف

قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے گابا ٹیسٹ کے لیے برسبین میں پریکٹس دوسرے روز بھی کی گئی پاکستانی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ کی ٹپس دیں جبکہ نیٹس میں قومی بلے بازوں نے جم کر پریکٹس کی۔

پریکٹس سیشن کے دوران عابدعلی کو بھی وکٹ کیپنگ کی مشقیں کرائی گئیں، بولرز نے ٹیسٹ میچز میں آسٹریلوی بلے بازوں کو ٹف ٹائم دینے کے لیے لائن لینتھ پر توجہ مرکوز کرلی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔

Related Posts