قائم اعظم ٹرافی میں بال ٹیمپرنگ: ٹیسٹ کرکٹر احمدشہزادپرجرمانہ عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ahmed shehzad
قائم اعظم ٹرافی میں بال ٹیمپرنگ:ٹیسٹ کرکٹر احمدشہزادپرجرمانہ عائد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد پرقائداعظم ٹرافی میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق احمد شہزادکو سندھ اور سینٹرل پنجاب کے درمیان قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں گیند کی حالت بدلنے سے متعلق پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔

احمد شہزاد کو پی سی بی ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا،سندھ کیخلاف میچ میں بال سے چھیڑ چھاڑ کس کھلاڑی نے کی، اس کا علم نہ ہوسکا لیکن سینٹرل پنجاب کی قیادت کرنے والے احمد شہزاد پھنس گئے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ سندھ کی پہلی اننگز میں 17ویں اوور میں آن فیلڈ امپائرز نے گیند کا معائنہ کیا تو اس میں تبدیلی دیکھی گئی جس کے بعد آن فیلڈ امپائرز نے احمد شہزاد کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا ۔

فاسٹ بولر سہیل خان کو میچ میں وقت ضائع کرنے کے جرم کا مرتکب پایا گیا جبکہ اظہر علی کھلاڑی، اسٹاف کی سمت خطرناک انداز میں گیند پھینکنے کے جرم کے مرتکب قرار پائے گئے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ اس میچ کے دوران گیند کی حالت میں تبدیلی ایک فطری عمل تھا، میچ آفیشلز کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی کہ گیند کی حالت میں تبدیلی مصنوعی طور پر نہیں کی گئی۔

احمد شہزاد نے مزید کہا کہ وہ کبھی ایسی کسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوں گے جس سے کھیل کی ساکھ متاثر ہو۔میچ ریفری کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اسے قبول کرتا ہوں، میرا مقصد معیاری کرکٹ کھیلنا اور نوجوانوں کے لیے مشعل راہ بننا ہے۔

Related Posts