ریحام خان نے اپنی دوسری فلم ”چیمہ، چٹھہ اینڈ باجوہ“ بنانے کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف ٹی وی اینکر اور فلمساز ریحام خان نے اپنی حالیہ پوڈ کاسٹ کے دوران شوبز کیرئیر کی دوسری فلم ”چیمہ، چٹھہ اینڈ باجوہ“ کے نام سے بنانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریحام خان 2016 میں فلم ”جانان“ کی ریلیز کے بعد سے شوبز انڈسٹری میں غیر فعال رہی ہیں۔ حافظ احمد کی پوڈ کاسٹ کے دوران ریحام خان نے کہا کہ مجھے فلم سے اچھی خاصی کمائی ہوئی اور اب میں دوسری فلم بنانے والی ہوں۔

پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ پاکستان بھارتی فلموں کو ریلیز کرنے کی اجازت دے، ان فلموں کی نمائش کے ساتھ ہی پاکستانی فلموں کے مناظر میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ یہاں سینما کم ہیں اور لوگ فلموں میں پیسہ نہیں لگاتے۔

گفتگو کے دوران ریحام خان نے کہا کہ فلمیں بنانے کیلئے سرمایہ کاری کی سہولت ہونی چاہئے، اور لوگ اچھی فلموں میں سرمایہ کاری کریں۔ ماضی کے مقابلے میں پاکستانی فلموں کی کمائی اچھی ہے، فلم ”جانان“ بنانے کیلئے پیسے انتہائی کم تھے۔

ریحام خان نے کہا کہ میں نے بہت پیار اور محنت سے نئی فلم چیمہ، چٹھہ اینڈ باجوہ کی کہانی تحریر کی جو مکمل طور پر مزاحیہ اور رومانوی ہوگی جس میں زیادہ تر پنجابی زبان استعمال کی جائے گی۔ پنجابی فلمیں اچھی کمائی کر رہی ہیں۔ 

Related Posts