تلخ کلامی پر نوجوان کو کلہاڑی کے وار سے قتل کرنیوالاملزم گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rawalpindi police detained the citizen for 5 days and named him in a false case

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی : تھانہ صدر بیرونی پولیس کی اہم کارروائی، معمولی تلخ کلامی پر 23 سالہ نوجوان کو کلہاڑی کے وار سے قتل کرنے والاملزم 48 گھنٹے میں گرفتار کر لیا ۔

مقتول علیم الله کو اسکے قریبی رشتہ گل زادہ نے معمولی تلخ کلامی پر کلہاڑی کے وار کر کے زخمی کر دیاجو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا۔

مقتول کے قتل کا مقدمہ اسکے ماموں محمد امین خان کی مدعیت میں درج کیا گیا، تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے مختلف زاویوں سے تفتیش کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قاتل گل زادہ کو ٹریس کر کے گرفتار کیاہے پولیس کا کہنا ہے کہملزم جتنا بھی شاطر ہو قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتا۔

اس سے قبل گزشتہ روز تھانہ مری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو بے دردی قتل کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی تھی۔

مری بڑوھا کے جنگل میں شہری کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا، مقتول کی نعش کی شناخت بابر حسین کے نام سے ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان نے جرائم پیشہ افراد بھرتی کرلئے، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مری پولیس فوری موقع پر پہنچی تھی جبکہ مقتول کے بھائی سعید اختر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اے ایس پی مری کے زیرنگرانی ایس ایچ او مری اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم بختیار اقبال کو گرفتار کر لیا ہے۔

Related Posts