غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان نے جرائم پیشہ افراد بھرتی کرلئے، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان نے دہشت گرد بھرتی کرلئے، بیلو ورلڈ سٹی اور عبداللہ سٹی کے مابین دو گھنٹے سے زائد ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں تیمور خان نامی شخص موت کی بھینٹ چڑھ گیا۔

پولیس نے ایف آئی آر میں درج عبارت کی پہلی لائن میں بڑی غلطی کرتے ہوئے وقوع 2 2 2020 درج کر دیا اورفورسز چونترہ کے علاقہ میں موجود جرائم پیشہ افراد کے خلاف اور غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی کے لیے گرینڈ آپریشن کی ضرورت ہے عوام نے مطالبہ کر دیا۔

راولپنڈی کے علاقہ چونترہ کے علاقے میں پولیس کی لاپرواہی اور لاقانونیت کے نتیجے میں ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان نے سکیورٹی گارڈز کے نام پر اشتہاری اور مفرور افراد پر مشتمل اپنی اپنی غیر قانونی فورسز بنا لی ہیں، جبکہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے یہ اسلحہ بردار افراد گاڑیوں پر علاقے میں ہر جگہ دندناتے پھرتے ہیں۔

بلا خوف و خطر اسلحہ کی نمائش کرتے دکھائی دیتے ہیں، تھانہ چونترہ کے علاقے میں غیرقانونی بلیو ورلڈ سٹی اور غیر قانونی عبداللہ سٹی نامی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی دہشت گردی فورس نے علاقے کے اندر دہشت گردی اور خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے۔

تمام صورتحال پر پولیس بے بس دکھائی دیتی ہے 02/12/2020 کوتھانہ چونترہ کے علاقے چکری میں بلیو ورلڈ سٹی اور عبداللہ سٹی کے مابین دو گھنٹے ہونے والی کراس فائرنگ کے نتیجے میں تیمور خاور نامی شخص ہلاکت اس کی واضح مثال ہے۔

دوسری جانب پولیس نے قانون کی دھجیاں بکھیرنے والے اور دو گھنٹے سے زائد اسلحے کی مسلسل گھن گرج سے علاقے کے شہریوں میں خوف وہراس پھیلانے والے ملزمان کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی بجائے ایف آئی آر میں عبارت بھی غلط درج کی ہے۔

Related Posts