راولپنڈی میں پولیس کی کارروائی، ڈکیتی اور قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

killers arrested
killers arrested

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: گنجمنڈی موہن پورہ مارٹ پرپولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی جس میں ڈکیتی و قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتارکرلیے گئے ، ملزمان سے اسلحہ، واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان رحمت اللہ اور اختر علی نے مارٹ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مالک نوید اکرم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھاسی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے واردات پر نوٹس لے کرملزمان کی گرفتاری کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ واردات کا مقدمہ ڈکیتی معہ قتل کی دفعات کے تحت تھانہ گنجمنڈی میں درج کیا گیا تھا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او وارث خان، سٹی، ایس ایچ او گنجمنڈی اور ٹیم نے ملزمان کو 05 یوم میں گرفتار کیا۔

ایس پی راول کا کہناتھا کہ پولیس کی خصوصی ٹیموں نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعہ ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا تھا،گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کے دوران مال مسروقہ اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بکری کھیتوں میں آنے پر خاندان کے 7مردقتل ، باقی قید، عورتیں دربدر

شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے والے قانون شکنوں کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر سی پی او راولپنڈی کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن ، ایس پی راول اور ٹیم کو شاباش اور مبارکباد دی گئی ۔

اس موقع پر سی پی او راولپنڈی کااپنے پیغام میں کہناتھا کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کی گرفتاری سے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Related Posts