پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم کا نیا ورلڈ ریکارڈ، 1 منٹ میں 62 ٹارگٹ توڑ دئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم کا نیا ورلڈ ریکارڈ، 1 منٹ میں 62 ٹارگٹ توڑ دئیے
پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم کا نیا ورلڈ ریکارڈ، 1 منٹ میں 62 ٹارگٹ توڑ دئیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی مارشل آرٹسٹ ماسٹر راشد نسیم نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 1 منٹ میں اپنے تیزرفتار مکوں کی مدد سے 62 کلے سپورٹنگ ٹارگٹس توڑ دئیے ہیں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پہلے ہی متعدد ورلڈ ریکارڈز قائم کرنے والے ماسٹر راشد نسیم نے اپنا نیا ورلڈ ریکارڈ بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں رجسٹر کرایا ہے۔

دوسری جانب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ نے ماسٹر راشد نسیم کو ایک ای میل کی جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ ان کا ورلڈ ریکارڈ رجسٹر ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ حیرت انگیز صلاحیتوں کے حامل پاکستانی مارشل آرٹسٹ ماسٹر راشد نسیم نے نیا ورلڈ ریکارڈ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی سالگرہ کے موقعے پر قائم کیا۔

 یاد رہے کہ اِس سے قبل اٹلی کے مشہور ٹی وی شولانوتی دای ریکارڈ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد راشد نسیم نے پاکستان کیلئے ایک اور اعزازحاصل کرلیا۔

محمد راشد نسیم نے بھارتی کھلاڑی نوین کمار کی جانب سے 239 اخروٹوں کو سر سے توڑ کر بنایا جانے والے ریکارڈ 254 اخروٹ توڑ کر اپنے نام کرلیا۔

مزید پڑھیں: راشد نسیم نے سر سے اخروٹ توڑنے کا بھارتی اعزاز چھین لیا

Related Posts