پاکستانی کھلاڑی راشد نسیم نے سر سے اخروٹ توڑنے کا بھارتی اعزاز چھین لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan’s Rashid Naseem receives Guinness World Record certificates

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :اٹلی کے مشہور ٹی وی شولانوتی دای ریکارڈ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد راشد نسیم نے پاکستان کیلئے ایک اور اعزازحاصل کرلیا۔

محمد راشد نسیم نے بھارتی کھلاڑی نوین کمار کی جانب سے 239 اخروٹوں کو سر سے توڑ کر بنایا جانے والے ریکارڈ 254 اخروٹ توڑ کر اپنے نام کرلیا۔

محمد راشد نسیم اب تک پاکستان کیلئے 60 ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیںجبکہ اخروٹ توڑنے کا مقابلہ جیتنے پر انہوں نے ایک بار پھر گینز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرادیا۔

محمد راشد نسیم نے نوین کمار کے 239 کے مقابلے میں سر سے 254 اخروٹ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھاجبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھارت کے نوین کمار کی جگہ اب پاکستان کے محمد راشد نسیم کا ریکارڈ سازمقابلہ اپلوڈ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:28ویں نیشنل اسپیشل گیمز، پشاور کی زینب نور نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے مقابلے کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں محمد راشد نسیم کی کامیابی کے چرچے شروع ہوگئے جبکہ پاکستانی شائقین کی جانب سے محمد راشد نسیم کو بھرپور سراہا جارہا ہے۔

Related Posts