بابر اعظم نے شادی کے نام پر مجھے دھوکا دیا، لاہور کی خاتون کے سنگین الزامات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان نے مجھے شادی کے نام پر دھوکا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی حامزہ نامی خاتون نے پریس کانفرنس کی جس کے دوران بابر اعظم پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے۔ حامزہ کا کہنا ہے کہ میں اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک ہی محلے کے رہائشی ہیں۔

خاتون حامزہ نے کہا کہ بابر اعظم اور میں کلاس فیلوز اور بابر اعظم کے کرکٹ کے زمانے سے پہلے سے تعلقات رکھتے ہیں۔ خاتون نے کہا کہ میں اپنے سیلون کی مالک ہوں جس سے حاصل ہونے والی آمدن میں بابر اعظم کو دیتی رہی۔

بابر اعظم پر مزید الزامات لگاتے ہوئے خاتون نے کہا کہ آج سے 10 سال قبل 2010ء میں بابر اعظم میرے گھر آئے اور مجھ سے شادی کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے میری رضامندی پوچھی اور میں نے ہاں کردی۔

خاتون نے کہا کہ اگلے سال کورٹ میرج کے نام پر بابر اعظم مجھے گھر سے بھگا کر بھی لے گئے لیکن انہوں نے شادی کرنے کی بجائے مجھے دھوکا دیا اور اپنا شادی کا وعدہ آج تک پورا نہیں کیا۔

یہ الزامات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے کپتان بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ اِس وقت قرنطینہ میں ہیں جہاں مقررہ وقت گزارنے کے بعد انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف کرکٹ سیریز کی قیادت کرنی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی ٹیم کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میں کوشش کریں گے کہ مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں،پہلے ٹی ٹونٹی میں شاداب خان میسر ٹیم کو نہیں ہوں گے،ہم چاہ رہے ہیں کہ نئے لڑکوں کو کھلائیں،نوجوان کھلاڑیوں کو کھلا کر کرکٹ اچھی دیکھنے کو ملی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فیلڈنگ اور فنش کرنے میں ہم نے کافی کام کیا،نوجوان کھلاڑی قومی ٹیم میں پرفارمنس کے ذریعے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موسیٰ حسنین خوشدل کو ڈومیسٹک کی پرفارمنس پر کھلایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کوشش کریں گے مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں، بابر اعظم