رینجرز کی کارروائی، ڈکیتی کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث گروہ کے 5 ارکان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رینجرز کی کارروائی، ڈکیتی کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث گروہ کے 5 ارکان گرفتار
رینجرز کی کارروائی، ڈکیتی کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث گروہ کے 5 ارکان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ نے کامیاب کارروائی کے دوران ڈکیتی کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث گروہ کے 5 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔

پاکستان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف علاقوں میں شہریوں سے لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ اِس سے قبل بھی ملزمان گرفتار ہو کر جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔

رینجرز سندھ کے مطابق ملزمان ضمانت پر رہا ہونے کے باوجود جرائم میں ملوث تھے، جن میں آصف، نثار، سعید، رونی اور مائیکل شامل ہیں جنہیں قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں پاکستان رینجرز نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

سندھ رینجرز نے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو کراچی کے علاقے گلشنِ معمار سے گرفتار کیا۔ ملزمان نے دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

مزید پڑھیں:  رینجرز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 مطلوب دہشت گرد گرفتار

Related Posts