کراچی میں رینجرز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 مطلوب دہشت گرد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 مطلوب دہشتگرد گرفتار
کراچی میں رینجرز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 مطلوب دہشتگرد گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں پاکستان رینجرز نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز نے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو کراچی کے علاقے گلشنِ معمار سے گرفتار کیا۔ ملزمان نے دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

پاکستان رینجرز نے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد کیا ہے جو دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے میرپورخاص میں کارروائی کرکے کراچی میں سیکورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

اس ضمن میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے 3 روز قبل پریس کانفرنس میں بتایا کہ میرپورخاص میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں سیکورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث 4دہشت گردگرفتار

Related Posts