عمران خان 20 نہیں، 6 لاکھ لوگ لے آئیں، الیکشن کی تاریخ دے دینگے۔رانا ثناء اللہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان 20 نہیں، 6 لاکھ لوگ لے آئیں، الیکشن کی تاریخ دے دینگے۔رانا ثناء اللہ
عمران خان 20 نہیں، 6 لاکھ لوگ لے آئیں، الیکشن کی تاریخ دے دینگے۔رانا ثناء اللہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان 20 لاکھ نہیں، 6 لاکھ لوگ بھی لے آئیں تو الیکشن کی تاریخ دے دیں گے۔ 6 روز بعد عمران خان 6 لاکھ لوگ بھی نہیں لاسکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ داخلہ نے عمران خان کے حکومت کو 6 روز کا الٹی میٹم دینے اور الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر 20 لاکھ لوگ لانے کے اعلان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے فسادی جتھے کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دھرنا ختم، عمران خان نے حکومت کو انتخابات کیلئے 6 روز کی ڈیڈ لائن دے دی

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے آزادی مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریکِ انصاف نے اسلام آباد کے ڈی چوک جانے کا اعلان کرکےوعدہ خلافی کی۔ میٹرو بس اسٹیشن جلائے گئے۔ درختوں کو آگ لگا دی گئی۔

قبل ازیں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کا لانگ مارچ ناکام رہا۔ سابق وزیر اعظم کو معلوم ہوگیا تھا کہ ان کے پاس چند ہی لوگ ہیں۔ عمران خان کو اگر ڈی چوک آنا تھا تو پھر واپس کیوں گئے؟الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

یاد رہے کہ آزادی مارچ کے دوران ریڈ زون کی تمام عمارتوں پر فوج تعینات کردی گئی۔ سپریم کورٹ، پارلیمنٹ ہاؤس، پی ٹی وی، پاک سیکرٹریٹ، ڈپلومیٹک انکلیو، ایوانِ صدر اور وزیر اعظم ہاؤس کی سکیورٹی بھی پاک فوج کے سپرد کردی گئی۔ 

Related Posts