آزادی مارچ ختم، عمران خان نے حکومت کو انتخابات کیلئے 6 روز کی ڈیڈ لائن دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادی مارچ ختم، عمران خان نے حکومت کو انتخابات کیلئے 6 روز کی ڈیڈ لائن دے دی
آزادی مارچ ختم، عمران خان نے حکومت کو انتخابات کیلئے 6 روز کی ڈیڈ لائن دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے آزادی مارچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو انتخابات کیلئے 6 روز کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز  حکومت اور تحریکِ انصاف کے مابین جلسے پر اتفاق اور آزادی مارچ پر مفاہمت سے پی ٹی آئی اور حکومت دونوں کی جانب سے انکار کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے تک تحریک جاری رہے گی، عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو میرے خلاف غیر ملکی سازش پر دھمکی آمیز خط سامنے آنے کے بعد ہٹایا گیا۔ شہباز شریف حکومت کو 6روز کا الٹی میٹم دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اگر حکومت نے 6 روز میں انتخابات کا فیصلہ نہ کیا تو پھر 20 لاکھ لوگ لے کر اسلام آباد آؤں گا۔ ہمارے 5 کارکنوں کو شہید کیا گیا، سپریم کورٹ سے انصاف چاہئے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین تصادم ہوا۔ کارکنان نے بکتر بند گاڑی کو آگ لگا دی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی توڑ ڈالی۔ 

وفاقی دارالحکومت میدانِ جنگ بنا رہا۔ مظاہرین اور پولیس کے مابین مسلسل جھڑپیں ہوئیں۔ ریڈ زون کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج کو طلب کیا گیا۔ فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی۔

 

Related Posts