اسلام آباد : حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کرلیا، حکومت کی جانب سے اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔ دفعہ 144 کا دائرہ کار ریڈ زون کے ایک کلو میٹر تک بڑھا دیا گیا۔ دفعہ 144 کا دائرہ کار مختلف شاہرات تک بڑھایا گیا، سرینہ چوک، ڈھوکری چوک پر بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ تھرڈ ایوینیو، سرینگر ہائی وے اور مری روڈ کو بلاک کر دیا گیا جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کیلئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نےجس خونی مارچ کاعندیہ دیا تھا اس کا پہلا شاخسانہ کل لاہورمیں دیکھا، ہمیں اطلاعات تھیں یہ اسلحہ لے کراسلام آباد کا رخ کررہے ہیں، پی ٹی آئی نے ہدایات جاری کیں کہ اسلحے سے لیس ہوکر مارچ میں شامل ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈکٹیٹر اور ن لیگ کی حکومت میں کوئی فرق نہیں، عمران خان