پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے عوام میں خوف و ہراس اور سنسنی پھیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج دن کے وقت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں بشمول پشاور اور باجوڑ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہری کلمۂ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، درودیوار لرزگئے، لوگوں میں خوف وہراس

عوام کی بڑی تعداد درود شریف کا ورد کرتی ہوئی گھروں سے نکل آئی۔ زلزلہ پیما مارکز کا کہنا تھا کہ باجوڑ میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں آنے والے زلزلے کا مرکز ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا جس کی گہرائی 170 کلومیٹر رہی تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2 اعشاریہ 5 تھی۔جھٹکے سے عوام میں خوف پھیل گیا۔

بلوچستان کے علاقوں بیلہ، چاغی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے  رواں ماہ کے آغاز میں محسوس کیے گئے، لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے اور قرآن پاک کی آیات کی تلاوت شروع کردی۔