بہادری سے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا تاریخ کا روشن باب ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM to expose India in World Economic Forum: Firdous

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بہادر لوگوں کا ظلمت اور جبر کے خلاف آوازِ حق بلند کرنا تاریخ کا روشن باب رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی مسلمان خاتون صحافی رعنا ایوب نے جس دلیری سے اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دئیے، وہ لائقِ تحسین ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نڈر خاتون صحافی نے مودی کے فاشسٹ ایجنڈے اور بربریت کو بے نقاب کردیا۔ جیل میں تبدیل ہونے والی مقبوضہ وادی میں ذرائع ابلاغ پر پابندی عائد ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ذرائع مواصلات پر پابندیوں کے باوجود ایک صحافی کا فرائض نبھانا پیشہ ورانہ جرات کی عظیم مثال ہے۔ 

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رعنا ایوب نے مودی حکومت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سب اچھاہے کے جھوٹ کا پرچہ چاک کردیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سری نگر میں پھیلے خوف کے سناٹے اور سنسان سڑکوں کی حقیقت رعنا ایوب نے پوری دنیا پر واضح کردی۔  بلڈ اینڈ سوئل اِن مودیز انڈیا نامی مضمون رعنا ایوب کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کے اثرات کامیابیاں بن کر اُبھر رہے ہیں۔

اپنے پیغام میں تین روز قبل معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک و قوم کی خوشحالی کا عمل مزید قوت سے آگے بڑھے گا۔

مزید پڑھیں: حکومتی اقدامات کامیابیاں بن کر ابھر رہے ہیں۔معاونِ خصوصی

Related Posts