حکومتی اقدامات کے اثرات کامیابیاں بن کر ابھر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومتی اقدامات کے اثرات کامیابیاں بن کر ابھر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان
حکومتی اقدامات کے اثرات کامیابیاں بن کر ابھر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کے اثرات کامیابیاں بن کر اُبھر رہے ہیں۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک و قوم کی خوشحالی کا عمل مزید قوت سے آگے بڑھے گا۔

ٹوئٹر پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک کے اندر اور باہر حکومتی اقدامات کے اثرات مختلف کامیابیوں کی صورت سامنے آرہے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر خالد مقبول کے حوالے سے معاونِ خصوصی نے کہا کہ اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔قومی ترقی کا عمل انہیں اعتماد میں لے کر ان کی مشاورت سے آگے بڑھائیں گے۔

معاونِ خصوصی اطلاعات نے کہا کہ نقطہ نظر کے اختلاف پر اپوزیشن میں خوش ہونے والوں کی امیدوں پر ایک بار پھر اوس پڑنے والی ہے۔ان کی حسرتیں ایک حسرت بن کر رہ جائیں گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ایران اور سعودی عرب کے دورے نہایت مثبت اثرات کے حامل ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے ایران امریکا کشیدگی کے تناظر میں کہا کہ پاکستان نے خاموش تماشائی بننے کے بجائے امت مسلمہ اور امن کے مفاد میں تعمیری کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اقدام پر وزیر خارجہ کے رابطوں اور دوروں کو مسلم ممالک اور دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔یہ خطے اور عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کی علامت ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل   فردوس عاشق اعوان اور سندھ کے صوبائی وزیر  سعید غنی کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ ہوئی جس کے دوران اعدادوشمار کے ساتھ گفتگو کی گئی۔

اپنے پیغام میں  معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز کہا کہ سعید غنی صاحب! آپ کی لاعلمی پر افسوس ہے، آپ نے قوم کا مال لوٹا اور جھوٹے اعدادوشمار پر معیشت چلائی۔

مزید پڑھیں: فردوس عاشق اعوان اور سعید غنی میں ٹوئٹر جنگ

Related Posts