کراچی میں کالی گھٹائیں چھاگئی، مختلف علاقوں میں بارش شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

rain starts different parts of karachi

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوگئی، بعض علاقوں میں ہلکی اور کہیں کہیں تیز بارش کی بھی اطلاعات ہیں۔

بلدیہ ٹاؤن، مواچھ گوٹھ، اورنگی ، صدر اور اطراف کے علاقوں میں بارش شروع ہوگئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم ہلکی بارش کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے شہر میں اآج ہلکی بارش اوربونداباندی کا امکان ظاہر کرنے کے ساتھ موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکوشہر کا درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:سردی سے اموات کا خدشہ، چترال جانیوالے 100سے زائد مسافر برف میں پھنس گئے

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج مختلف سمتوں کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ ابتدا میں بلوچستان کی شمال مغربی اوربعدمیں سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔

شہر کا کم سے کم پارہ 16سے18ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24سے26ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں دو روز سے موسم معتدل ہے اور بعض علاقوں میں درجہ حرارت 26 تک ریکارڈ کیا گیا تاہم بیشتر علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں کل بارش کے باعث درجہ حرارت کم ہوسکتا ہے۔اس سے قبل ماہ فروری کے آغاز میں شہر میں تیزہواؤں کے سبب حادثات میں متعدد افرادجاں بحق ہوئے تھے۔

Related Posts