کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شب گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر قائد میں رات 2 بجے تیز ہوائیں چلنا شروع ہوئیں اور کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ اس دوران بجلی بند رہی جس کے باعث شہروں کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیوایم کے خلاف نفرت انگیزتقاریرسے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

کراچی کے علاقے کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس، برنس روڈ، صدر، ملیر، آئی آئی چندریگر روڈ اور شارعِ فیصل سمیت دیگر علاقوں میں رات کے وقت بارش ہوتی رہی  جبکہ اس دوران کے الیکٹرک کی طرف سے لیاری، لیاقت آباد، لانڈھی اور کورنگی کی بجلی بند کردی گئی تاہم ابھی تک بارش کا سلسلہ شہر قائد سے ختم نہیں ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سہ پہر یا شام سے بارش دوبارہ شروع ہوگی جو اتوار تک جاری رہ سکتی ہے جبکہ اکتوبر کے مہینے میں عمومی طور پر بارشوں کی توقع نہیں کی جاتی، تاہم مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث بارشوں کا سلسلہ ابھی تک ختم نہیں ہوسکا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں گزشتہ روز اور آج کے دن کے متعلق بارش کی پیشگوئی کی تھی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ 2اکتوبر کو مغرب سے پاکستان میں داخل ہونے والا بارش اور ہواؤں کا سلسلہ شہر میں ہلکی بارش کا سبب بن سکتا ہے، ایران اور مغربی بلوچستان کی جانب سے بادل کراچی کا رخ کریں گے۔

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز  کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر شہر میں مطلع ابر آلود اور تیز ہوائیں چلیں گی جب کہ بلوچستان کے 80 فیصد علاقوں میں یہ سسٹم اچھی بارشیں برسائے گا جس کے سبب کراچی میں پھوار اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے کراچی میں پھربارش کی پیشگوئی

Related Posts