آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری،محمدعامر ٹاپ ٹین بولرز میں شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری،محمدعامر ٹاپ ٹین باؤلرزمیں شامل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے رینکنگ میں ایک بار پھر ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہوگئے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے رینکنگ میں ایک بار پھر ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہوگئے۔

 آئی سی سی نے ون ڈے کی تازہ رینکنگ جاری کردی، سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے فاتحانہ اختتام کے ساتھ گرین شرٹس کی رینکنگ میں بھی بہتری آگئی ہے۔

سری لنکا کے خلاف سیریز میں 4 وکٹیں لے کر پاکستانی اسٹار فاسٹ بولر محمد عامر 6 درجہ ترقی کرکے ون ڈے رینکنگ میں 7ویں نمبر پر آگئے۔  فاسٹ بولرعثمان شنواری کی رینکنگ بھی بہتر ہوگئی وہ 28 درجہ ترقی کے ساتھ 43 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ میں محمد عامر اور مچل اسٹارک کے 663، 663 پوائنٹس ہیں، بھارت کے جسپریت بومرا فہرست میں پہلے، ٹرینٹ بولٹ دوسرے اور کاگیسو ربادا تیسرے نمبر پر ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اب بھی دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں اور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، فخر زمان مسلسل دو نصف سنچریوں کے بعد 16 جبکہ حارث سہیل کی بھی سری لنکا کیخلاف بہترین بیٹنگ پر 32 درجہ ترقی ہوگئی۔

Related Posts