راحت فتح علی خان نے عوام سے معافی مانگ لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راحت فتح علی خان نے عوام سے معافی مانگ لی
راحت فتح علی خان نے عوام سے معافی مانگ لی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے ملازم کی پٹائی پر غلطی تسلیم کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ اور عوام سے معافی مانگ لی۔

راحت فتح علی خان کی گزشتہ دنوں ملازم کی پٹائی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، ویڈیو میں راحت فتح علی خان ملازم سے بوتل کا پوچھ رہے تھے۔

ویڈیو پیغام اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ میں خدا اور عوام سے معافی چاہتا ہوں۔جس کسی بھی اس ویڈیو سے دل آزاری ہوئی۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار کا کہنا تھا کہ مجھے کسی دوسرے انسان سے ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے تھا، فن قوالی سے وابستہ اپنے خاندان سے بھی معذرت خواہ ہوں۔

راحت فتح علی خان نے کہا کہ میرے رویے سے میرے جن تعلق والوں کو تکلیف ہوئی،ان سب سے معافی مانگتا ہوں، یہ غلطی آئندہ کبھی نہیں ہوگی، یہ ویڈیو بھی 9ماہ پرانی ہے۔یہ ویڈیو سامنے لانے کا مقصد صرف مجھے بدنام کرنا تھا۔

Related Posts