عمران خان قیامت کے فیصلے بھی دنیا میں کردینا چاہتے ہیں۔قاسم علی شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مشہورومعروف موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان قیامت کے فیصلے بھی دنیا میں کردینا چاہتے ہیں، میں نے ان کے کردار میں اکڑ دیکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان اور قاسم علی شاہ کی ملاقات گزشتہ روز ہوئی جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس میں قاسم علی شاہ کو عمران خان سے سوال و جواب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل

بعد ازاں نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قاسم علی شاہ نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی شخصیت میں لچک زیادہ دیکھی ہے۔ وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی میں متانت اور گہرائی زیادہ دیکھی۔

پروگرام کے دوران قاسم علی شاہ نے کہا کہ عمران خان میں بہت سی خوبیاں بھی ہیں لیکن میں نے اکڑ بھی دیکھی ہے، وہ بہت زیادہ فکس (منجمد) ہیں۔ وہ یومِ حساب اسی دنیا میں کردینا چاہتے ہیں۔

قاسم علی شاہ نے کہا کہ جو فیصلے قیامت کے روز ہونے ہیں، عمران خان فیصلہ کرچکے ہیں کہ ہم نے دنیا میں ہی کردینے ہیں۔  ان کا بیانیہ بہت مضبوط اور فین فالوونگ بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ اگر گھر کو آگ لگی ہے اور بڑے لڑ رہے ہیں تو سب سے پہلے لڑائی چھوڑ کر آگ بجھانی چاہئے۔ اس تمام تر تناؤ کا فائدہ ہمارے دشمن کو ہورہا ہے۔

کوئی بھی لیڈر اگر ہمارے اداروں پر تنقید کررہا ہے تو غلط کررہا ہے۔ قاسم علی شاہ نے کہا کہ ایسا لیڈر دشمن ہے۔ پاکستان کا ایسا کوئی قبرستان نہیں جہاں کوئی شہید دفن نہ ہو۔

پیر سے ہر ضلعے میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے قاسم علی شاہ نے کہا کہ میں یونیورسٹیوں، کالجز اور دیگر اداروں میں جا کر 12 کروڑ نوجوانوں سے بات چیت کرنے والا ہوں کہ خدا کیلئے لیڈر کی تعریف سمجھیں۔

https://twitter.com/Faisalabassi/status/1614294098734612480

ان کا کہنا تھا کہ اتنی جلدی فیصلے نہ کریں، ریشنلٹی تعمیر کریں، خود کو قابل بنائیں۔ ہماری سب سے بڑی طاقت ہماری نوجوان نسل ہے، اگر نوجوانوں کو سمت نہ ملی تو ملک کا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔

 

Related Posts