عمران خان کی عوام سے بلدیاتی الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلمان شہباز کو این آر او ٹو کے ذریعے پاک صاف کیا گیا،عمران خان
سلمان شہباز کو این آر او ٹو کے ذریعے پاک صاف کیا گیا،عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کراچی اور حیدر آباد کے عوام سے آج ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تحریکِ انصاف کا مقابلہ 30 سال سے ملک کا خون چوسنے والی جماعتوں سے ہے۔ ووٹرز نے ثابت کرنا ہے کہ ایسا وقت آرہا ہے جب بالکل مختلف سیاست ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی،حیدر آباد میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ شروع

ویڈیو بیان میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ ووٹرز نے ثابت کرنا ہے کہ ایسی سیاست ہوگی جو ملک کو ترقی کے راستے پر لے کر جائے۔ میری ووٹرز سے اپیل ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں۔

بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے  کہا کہ آپ نے ووٹنگ کے دن سب کو گھروں سے باہر نکالنا ہے۔ آپ نے اپنے ووٹ کے ذریعے ثابت کرنا ہے کہ نئے پاکستان کی سیاست ہوگی جو پاکستان کو ان شاء اللہ عروج پر لے کر جائے گی۔

خیال رہے کہ شہرِ قائد اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے آج پولنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں عوام اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

 سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی اور حیدر آباد میں آج صبح 8 بجے پولنگ کا آغاز ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ کراچی کے 7 جبکہ حیدر آباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں پولنگ ہورہی ہے۔

Related Posts