بینظیر بھٹو شہید کا یوم شہادت لیاقت باغ میں شہادت پر منائیں گے،قمر زمان کائرہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

qamar zaman nayyar bukhari
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی رہنماؤں نے جے یو آئی کے آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی دھرنا سیاست کی مخالف ہے، دھرنوں میں شریک نہیں ہوں گے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چنیوٹ:پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ یہ حکومت بھان متی کا کنبہ ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ الگ ہونا شروع ہو گیا ہے ،ملک سے معاشی بدحالی جانے کی بجائے حکومت جاتے ہوئے نظر آرہی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی اب سلیکٹڈ حکومت سے کوئی ڈائیلاگ نہیں کرے گی ،ملک میں خوشحالی کے دعوے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہیں ،27 دسمبر کو بینظیر بھٹو شہید کا یوم شہادت لیاقت باغ راولپنڈی جائے شہادت پر منائیں گے ۔جلسہ عام منعقد ہوگا ، پیپلزپارٹی حکومتی پالیسیوں کے خلاف میدان میں آچکی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمائوں قمرالزمان کائرہ ، چوہدری منظور حسین ، سید حسن مرتضیٰ اور سید عنائت علی شاہ نے چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت درحقیقت بھان متی کا کنبہ ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ الگ ہوتا چلا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں :بیمار والد کو میری ضرورت ہے،مریم نواز نے بھی باہر جانے کی اجازت مانگ لی

انہوں نے کہا کہ کل تک عمران خان جن سیاسی جماعتوں کو برا بھلا کہتے نہیں تھکتا تھا اب انہیں ساتھ ملا کر حکومت کرنے اور حکومت چلانے پر مجبور ہے جبکہ یہ سب ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا اپنے اتحادیوں کو منانے کیلئے کمیٹیاں بناکر حکومت چلانے میں لگے ہوئے ہیں یہ ملک کیا خاک چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے بعد پوری قوم کو اپنی سیاسی بڑھکوں پر وضاحتیں پیش کرنا انتہائی مضحکہ خیز تھیں جس سے عمران خان اور ان کے حواریوں کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب پیپلزپارٹی حکومت کے ساتھ کسی بھی سطح پر ڈائیلاگ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت اور ملکی نظام چلتا ہوا نظر نہیں آرہا وزیراعظم نے اپنی ضد پر قائم ہوکر وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل نہیں کیا بلکہ وزیر اعلیٰ کے اختیارات چیف سیکرٹری کو منتقل کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا گیا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں تھے البتہ حکومت نے جو اس معاملہ پر رویہ اختیار کیا اس سے تمسخر بنا وہ طریقہ کار غلط تھا حکومت اپنی باتیں چھپانے کیلئے جھوٹ بولتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی لیپا پوتی سے نہیں چلتی یہاں پر پورا ملک نہ تجربہ کاروں کے ہاتھ میں ہے حکومت کبھی تو اپوزیشن کو گالیاں دیتی ہے اور کبھی مذاکرات کی بات کرتی ہے حکومت کے پاس نہ اسمبلی میں تعداد پوری ہے اور نہ ہی سینٹ میں وزیراعظم نے کچھ وزرا کو گالم گلوچ اور کچھ کو ہمیں قائل کرنے کیلئے چھوڑا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مشیر ساحلی امور محمود مولوی نے آٹے کی قیمت میں کمی کی نوید سنادی

27 دسمبر کو راولپنڈی لیاقت باغ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جائے شہادت پر پاکستان پیپلزپارٹی جلسہ کرے گی اور اس کے لئے پورے پنجاب سے پیپلزپارٹی کے کارکن ورکرز اور رہنماؤں سمیت مرکزی قیادت شرکت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف میدان میں ہے اور ہر محاذ پر ان کا مقابلہ کریں گے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے معاملہ میں حکومتی مدد کی کوئی ضرورت نہیں ہے سب جانتے ہیں کہ آصف علی زرداری شدید بیمار ہیں ان کے لئے آئینی اور قانونی جنگ لڑیں گے۔

Related Posts