پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیتس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جہاں ایک تولہ سونا 2400 روپے سستا ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی 39 روپے فی تولہ کمی دیکھی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق پیر، 7 ستمبر 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 ہزار 58 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت ایک ہزار 887 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 988 روپے ہوگئی۔
مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جہاں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 39 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 59 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 34 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 51 روپے کی ہوگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں سونا 24 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 406 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیا گیا جبکہ چاندی کی قدر میں39 سینٹ کمی ہوئی جس کے بعد فہ اونس چاندی 65.80 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








