پنجاب کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا
پنجاب کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی 11 رکنی کابینہ نے جمعرات کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگراں کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔ کابینہ میں ماہر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم، سابق بیوروکریٹ نسیم صادق، سینئر صحافی عامر میر، کرکٹر وہاب ریاض، بلال افضل، ایس ایم تنویر، ابراہیم مراد، تمکنت کریم، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر اور سید اظفر علی ناصر شامل تھے۔

اس سے قبل آج نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کی سربراہی میں گورنر ہاؤس پشاور میں نگراں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نگراں وزراء سے حلف لیا۔

تقریب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان، سیاسی شخصیات اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی،ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کی نگراں کابینہ کے 15 میں سے 14 وزراء نے آج حلف اٹھایا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق آئی جی مسعود شاہ اور جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نگراں کابینہ کا حصہ ہوں گے، نگراں کابینہ میں بیرسٹر سانول نذیر، بخت نواز، شفیع اللہ خان اور حاجی غفران بھی شامل ہوں گے۔

خوشدل خان، تاج محمد آفریدی، شاہد خٹک، محمد علی شاہ اور عدنان جلیل بھی نگراں کابینہ کا حصہ ہوں گے، واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر خیبر پختون خوا غلام علی اور نگراں وزیرِ اعلیٰ اعظم خان کی 5 گھنٹے تک ملاقات ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا کی 15 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے وزراء کے معاملے پر مشاورت کی تھی، سابق وزیرِ اعلیٰ محمود خان نگراں کابینہ کے لیے مشاورتی عمل کا حصہ بننے سے پہلے ہی انکار کر چکے تھے۔

Related Posts