خیبر پختونخوا کی 15 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخوا کی 15 رکنی عبوری کابینہ نے حلف اٹھالیا
خیبر پختونخوا کی 15 رکنی عبوری کابینہ نے حلف اٹھالیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: خیبرپختونخوا کی 15 رکنی نگراں کابینہ نے جمعرات کو گورنر ہاؤس پشاور میں حلف اٹھالیا۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یہ پیشرفت الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خیبر پختونخوا حکومت کو صوبے میں 15 سے 17 اپریل کے درمیان انتخابات کرانے کی سفارش کے بعد سامنے آئی۔

گورنر ہاؤس پشاور میں نگراں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں گورنر خیبر پختون خوا حاجی غلام علی نے نگراں وزراء سے حلف لیا۔

تقریب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان، سیاسی شخصیات اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی،ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کی نگراں کابینہ کے 15 میں سے 14 وزراء نے آج حلف اٹھایا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق آئی جی مسعود شاہ اور جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نگراں کابینہ کا حصہ ہوں گے، نگراں کابینہ میں بیرسٹر سانول نذیر، بخت نواز، شفیع اللّٰہ خان اور حاجی غفران بھی شامل ہوں گے۔

خوشدل خان، تاج محمد آفریدی، شاہد خٹک، محمد علی شاہ اور عدنان جلیل بھی نگراں کابینہ کا حصہ ہوں گے، واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر خیبر پختون خوا غلام علی اور نگراں وزیرِ اعلیٰ اعظم خان کی 5 گھنٹے تک ملاقات ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے وزراء کے معاملے پر مشاورت کی تھی، سابق وزیرِ اعلیٰ محمود خان نگراں کابینہ کے لیے مشاورتی عمل کا حصہ بننے سے پہلے ہی انکار کر چکے تھے۔

Related Posts