پاکستان کے نقشے سے کشمیر کو غائب کرنے پر پی ٹی وی کے دو ملازم برطرف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ptv board challenge in islamabad High Court

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی /اسلام آباد : پی ٹی وی نے مارننگ شو میں پاکستان کے نقشے سے کشمیر کو غائب کرنے پر اپنے دو ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا۔

حال ہی میں پی ٹی وی کے مارننگ شو میں پاکستان کا نقشہ دکھایا گیا، جس میں کشمیر موجود ہی نہیں تھا اور مبینہ طور پر اسے بھارت کے نقشے میں شامل سمجھا گیا۔

سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں اس معاملے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بہت ہی شرمناک بات ہے کہ پی ٹی وی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ارشد خان ایک دہائی سے سرکاری ٹی وی کے سربراہ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں لیکن وہ یہ بھول چکے ہیں کہ وہ دوردرشن کے نہیں  پی ٹی وی کے چیئرمین ہیں ۔

فواد چوہدری نے وزیر اطلاعات شبلی فراز سے واقعے کا نوٹس لینے کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ ‘وہ ایم ڈی پی ٹی وی کو بتائیں پاکستان کے لیے کشمیر کتنی اہمیت کا حامل ہے۔

دوسری جانب بھارتی صحافی اسے بھارت کے لیے سفارتی نقطہ نظر سے بہت بڑی فتح قرار دے رہے تھے کہ پاکستانی سرکاری ٹی وی نے کشمیر کو اپنے نقشے میں شامل ہی نہیں کیا۔

حکومت کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے کے بعد مارننگ شو کے پروگرام پروڈیوسر اور کرنٹ افئیرز کے ہیڈ کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی وی کا لائسنس فیس بڑھا کر عوام سے اضافی 20 ارب بٹورنے کا منصوبہ

پاکستان اور بھارت دونوں ہی کشمیر کی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں اور اس حوالے سے دونوں ملکوں کے مابین تین جنگیں بھی ہوچکی ہیں۔

اس کے علاوہ بھی لائن آف کنٹرول پر گولہ باری اور شیلنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

Related Posts