شہبازشریف کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی بارے میں غلط بیانی کر رہے ہیں، یاسمین راشد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

yasmin rashid
yasmin rashid

لاہور : وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ شہبازشریف پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کی حالیہ کارکردگی بارے مکمل غلط بیانی کر رہے ہیں، ہم پی کے ایل آئی کو بہترین طریقے سے چلا رہے ہیں۔

شہبازشریف کےپاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ سے متعلق بیان پر صحافیوں کو رد عمل دیتے ہوئےیاسمین راشدکاکہنا تھا کہ شہباز شریف کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ سے متعلق غلط بیانی کررہے ہیں،ہماری حکومت ن لیگی حکومت کی نسبت پی کے ایل آئی کو بہترین طریقے سے چلارہی ہے۔

یاسمین راشدنے کہا کہ ن لیگ دور میں پی کے ایل آئی میں لیور ٹرانسپلانٹ ممکن ہی نہ ہوسکا تھا،ہمارے دور میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور مریضوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈائیلسز مشینوں کی تعداد60کردی، روز180مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے،شہبازشریف کو جھوٹ پر مبنی بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ: عمران خان کی کنٹینرکی سیاست آج دفن ہوگئی ہے، شہبازشریف کاخطاب

وزیر صحت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پی کے ایل آئی میں8نئے آپریشن تھیٹرز بالکل فعال ہیں۔ اسپتال میں پیٹ اسکین، سٹی سکین کی مفت سہولت موجود ہے، شہبازشریف غلط بیانی سے پہلے حقائق جاننے کی جسارت کرلیا کریں۔

ان کاکہناتھاپی کے ایل آئی میں رواں سال 3مریضوں کا مفت لیورٹرانسپلانٹ ہو چکا ہے، پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،ساری اپوزیشن کو دعوت دیتی ہوں کہ پی کے ایل آئی کی سابقہ اور موجودہ کارکردگی کا خود آ کر جائزہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے جان بوجھ کر پی کے ایل آئی کو سفید ہاتھی بنا کر چھوڑ دیا تھا،عوام کے پیسوں سے بنایا گیا ہسپتال عوام ہی کی خدمت کرے گا،ہم پی کے ایل آئی کو شہبازشریف کی نسبت بہت اچھا چلا رہے ہیں۔

Related Posts