اپوزیشن جماعتوں کااجلاس مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ پرطلب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Opposition Meeting
اپوزیشن جماعتوں کااجلاس مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ پرطلب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کااجلاس مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ پرطلب کرلیاگیا،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس میں شرکت کی حامی بھرلی ہے،مسلم لیگ ن کی جانب سے احسن اقبال شرکت کریں گے۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن کے گھر پر آج اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس ہوگی، جس میں شرکت کی دعوت بلاول بھٹو نے قبول کرلی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف چونکہ اپنے خطاب کے فوری بعد لاہور روانہ ہوگئے تھے اس لیے ان کی امیر جے یو آئی سے بات نہیں ہوسکی ہے جس کے بعد انہوں نے پی ایم ایل (ن) کے احسن اقبال کو شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: آزادی مارچ: مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم کو مستعفی ہونے کیلئے2 دن کی مہلت

اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس کچھ دیر بعد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا جس میں اطلاعات کے مطابق عشائیہ دیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق اجلاس میں آئندہ کی صورتحال اور حکمت عملی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کو کل بتایا تھا کہ حکومت معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے، وہاں سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

Related Posts