تحریکِ انصاف رہنما بابر اعوان نے اورنج ٹرین منصوبے کے نقصانات گنوا دئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ انصاف رہنما بابر اعوان نے اورنج ٹرین منصوبے کے نقصانات گنوا دئیے
تحریکِ انصاف رہنما بابر اعوان نے اورنج ٹرین منصوبے کے نقصانات گنوا دئیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے لاہور کے اورنج ٹرین منصوبے کے نقصانات گنواتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا کریڈٹ شہباز شریف کو ملے گا۔

سماجی  رابطے کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے سوال و جواب کی صورت میں اورنج ٹرین منصوبے کی تفصیلات بیان کیں۔

سوال و جواب کی صورت میں تحریکِ انصاف رہنما بابر اعوان نے بتایا کہ اورنج ٹرین منصوبے کی قیمت 268 ارب روپے سالانہ جسے 11.5 ارب روپے سبسڈی بھی دینا ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے سوال و جواب کی صورت میں بتایا کہ ادائیگی کا انٹرسٹ 6.5 بلین جبکہ لون ری پے منٹ 20 بلین سے زائد ہوگی۔

بابر اعوان نے بتایا کہ ٹیکس جمع کرنے اور عوام سے گالیاں کھانے کی مد میں تکلیف تحریکِ انصاف اور اگلی حکومتوں کو برداشت کرنا ہوگی جبکہ منصوبے کا کریڈٹ شہباز شریف لے جائیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  تختِ لاہور پر بیٹھی پنجاب کی صوبائی حکومت نے 23 مارچ سے عوام کے لیے باقاعدہ اورنج لائن ٹرین چلانے کااعلان کردیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی زیر صدارت 17 جنوری کو سی پیک کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب شیخ سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا 23 مارچ سے اورنج لائن ٹرین چلانے کا اعلان

Related Posts