پی ٹی آئی بھی ایم کیوایم کےٹریک پرآگئی،سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل چیلنج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ ہائی کورٹ کے تحت 62 لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگی کے مسائل
سندھ ہائی کورٹ کے تحت 62 لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگی کے مسائل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ایم کیوایم پاکستان کےبعدپاکستان تحریک انصاف نےسندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،پی ٹی آئی کی جانب سےاپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ اورخرم شیرزمان نےعدالت میں درخواست دائرکی۔

پی ٹی آئی کی جانب سےدائردرخواست میں چیف سیکریٹری سندھ، اسپیکر،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ وسیکریٹری قانون اورچیف الیکشن کمشنر فریق کو فریق بنایاگیا،درخواست میں مؤقف اپنایاگیاہےکہ سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل آئین کےخلاف ہے،اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنالازم ہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سےدرخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ عدالت سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کوفوری کالعدم قرار دے،اس موقع اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی چوری سےبل لاکرپورےکراچی پرقبضہ کرناچاہتی ہے.

یہ بھی پڑھیں:کراچی، کالا پل ریلوے اراضی پر تجاوزات کیخلاف آپریشن پیر تک روک دیا گیا

یادرہےکہ 26نومبر کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم منظور کی تھیں،جس کےتحت بلدیاتی نظام تبدیل ہونےجارہاہے۔

Related Posts