پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی کا رجحان برقرار، 102 پوائنٹس کااضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX 17 jan
PSX 17 jan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی کا رجحان برقراررہا اور 100 انڈیکس 102.67 پوائنٹس کے اضافے سے 43 ہزار 167.77 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز43 ہزار65.10پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کا آغاز ہوااور کاروبار کے اختتام تک انڈیکس 102.67 پوائنٹس کے اضافے سے 43 ہزار 167.77 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 31.97 پوائنٹس کے اضافے سے 19 ہزار997.27 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 83.98 پوائنٹس کے اضافے سے 29 ہزار998.45 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز بھی پاکستان مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی تھی اور 100 انڈیکس 72.08 پوائنٹس کے اضافے سے43 ہزار065.10 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 33.69پوائنٹس کے اضافے سے 19 ہزار965.30 پوائنٹس کی سطح پراور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 21.68 پوائنٹس کے اضافے سے 29 ہزار914.47 پوائنٹس کی سطح پر آگیاتھا۔

Related Posts