اسٹا ک ایکسچینج: کے ایس ای 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 38 ہزار 700 کی سطح عبور کر گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹا ک ایکسچینج: کے ایس ای 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 38 ہزار 700 کی سطح عبور کر گیا
اسٹا ک ایکسچینج: کے ایس ای 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 38 ہزار 700 کی سطح عبور کر گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان دیکھا گیا جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس نے 9 ماہ کی طویل مدت کے بعد 38 ہزار 700 کی سطح عبور کی ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کے رجحان کے پیش نظر دن کے آغاز میں ہی 100  انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ ماہ کرنٹ اکاؤنٹ 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ اسٹیٹ بینک

ماہرینِ معاشیات کے مطابق ملک کے معاشی اشاریے قومی ترقی و خوشحالی کی نوید ہیں، تاہم اسٹاک مارکیٹ میں جاری کاروبار میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں پوائنٹس 300 سے کم ہو کر 263 ہو چکے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں موجودہ پوائنٹس 38 ہزار 675 ہیں جو قدرے بہتر معاشی صورتحال کا مظہر ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ  پریشان کن ملکی سیاسی صورتحال کے برعکس 100 انڈیکس میں 417 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے  کاروبار کے دوران تاجروں نے مثبت رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری جاری رکھی جس سے 417 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 37000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

مزید پڑھیں:  کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان، 417 پوائنٹس کا اضافہ

Related Posts