پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 382 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز تاجر برادری نے کاروبار میں دلچسپی دکھاتے ہوئے ابتدائی اوقات میں ہی 100 انڈیکس میں قابلِ قدر اضافہ کیا جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ 39 ہزار 680 پوائنٹس تک جا پہنچی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز تاجر برادری نے کاروبار میں دلچسپی دکھاتے ہوئے ابتدائی اوقات میں ہی 100 انڈیکس میں قابلِ قدر اضافہ کیا جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ 39 ہزار 680 پوائنٹس تک جا پہنچی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ماہ کی روایت برقرار رکھتے ہوئےتاجر برادری مثبت رویے کا مظاہرہ کر رہی ہے، 100 انڈیکس میں تیزی کا رجحان برقرار ہے جس کے دوران 382 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا۔ 

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ 39 ہزار 500 کی سطح عبور کر گئی اور 382 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز تاجر برادری نے کاروبار میں دلچسپی دکھاتے ہوئے ابتدائی اوقات میں ہی 100 انڈیکس میں قابلِ قدر اضافہ کیا جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ 39 ہزار 680 پوائنٹس تک جا پہنچی۔

بعدازاں کاروبار میں کسی قدر کمی بھی دیکھنے میں آئی اور اب تک کل 382 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس میں  39 ہزار 669 پوائنٹس پر تجارت جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ماہ کے دوران 6 سال میں پہلی بار 5 ہزار 84 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا جسے حکومت سرمایہ کاروں کا ملک پر اعتماد قرار دے رہی ہے۔

نومبر کے آخری روز انڈیکس 38 ہزار 706 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اسی مہینے کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 34 ہزار کی سطح پر ٹریڈنگ جاری تھی۔ 

اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2 روز قبل  زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 500پوائنٹس کے اضافے سے 39ہزار پوائنٹس کی بالائی حد بھی عبور کرگیا اور 581.38پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 39287.65پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں108ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے تجاوز کر گیااور73.46فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ سرمائے میں108ارب روپے کا اضافہ 

Related Posts